وہ دل ہی کیا جو تیرے ملنے کی دعا نہ کرے میں تجھ کو بھول کر زندہ رہو خدا نہ کرےرہے گا ساتھ تیرا پیار زندگی بن کر یہ اور بات میری زندگی وفا نہ کرے یہ ٹھیک ہے نہیں مرتا کوٸ جداٸ میں خدا کسی کو کسی سے مگر جدا نہ کرےسنا ہے اس کو محبت دعاٸیں دیتی ہےجو دل پہ چوٹ تو کھا ۓ  گلہ نہ کرے اگر وفا پہ بھروسہ رہے نہ دنیا کو تو کوٸ شخص محبت کا حوصلہ نہ کرے بجھا دیا ہے نصیبوں نے میرے پیار کا چاند کوٸ دیا میری پلکوں پہ اب جلا نہ کرے زمانہ دیکھ چکا ہے پرکھ چکا ہے اسے قتیل جان سے جاۓ پر التجا نہ کرے


وہ دل ہی کیا جو تیرے ملنے کی دعا نہ کرے
وہ دل ہی کیا جو تیرے ملنے کی دعا نہ کرے