یُوں محبّت میں شب و روز گزارے ہم نے

نام لے لے کے ترا، صدقے اُتارے ہم نے

 

ہم بُھلا دیں تمہیں، یہ بات بہت مشکل ہے

یاد کر رکھّے ہیں، احسان تمہارے ، ہم نے

 

اُن پہ عائد جو ہوئے پیشِ خدا،حشر کے دن

اپنے سَر لے لیے الزام وہ سارے ہم نے

 

لطف تو جب ہے اُسی لہر پہ بہتے جائیں

عہد جو کچھ کیے دریا کے کنارے ہم نے

 

یُوں محبّت میں شب و روز گزارے ہم نے
یُوں محبّت میں شب و روز گزارے ہم نے